Home / Breaking News / دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون نے بانسری بجائی اور وہ بھی پوری مہارت سے

دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون نے بانسری بجائی اور وہ بھی پوری مہارت سے

عام طور آپریسن کے دوران مریض کو بے ہوش کر لیا جاتا ہے یہ بے ہوشی یا تو مکمل ہوتی ہے یاپھر نیم حالت میں رکھا جاتا ہے تا کہ اسےتکلیف کا کم سے کم احساس ہو لیکن کیا کبھی آپ نے سنا کہ دماغ کا آپریشن ہو لیکن مریض مکمل طور پر ہوش میں ہو ۔ جی ہاں ایسا آپریشن حال ہی میں ایرینا نامی خاتون کا ہوا ہے جس میں وہ نہ صرف مکمل طور پر ہوش میں تھی بلکہ اس کے ساتھ اس نے بانسری بھی بجائی

اینا کا کہنا تھا کہ وہ نوعمری سے ہی ہاتھ کانپنے کے مسئلے کا سامنا کررہی تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس میں شدت آگئی تھی۔ وہ کچھ کوشش کرکے ہاتھوں کے ارتعاش پر قابو تو پاسکتی تھیں لیکن اس کے لئے انہیں مسلسل جدوجہد کرتے رہنا پڑتی تھی۔ ایک عرصے تک وہ دماغ کے آپریشن کو ٹالتی رہیں لیکن اب مسئلہ اتنا سنگین ہوگیا تھا کہ بالآخر انہیں یہ آپریشن

کروانا ہی پڑا۔ اس آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں مکمل ہوش و حواس میں رکھا اور ان سے بانسری بجانے کو کہا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان کے دماغ کے اندر پیدا کی گئی سٹیمولیشن کے ان کے افعال پر کیا اثرات مرتب ہورہے تھے۔ ڈیپ برین سٹیمولیشن کی یہ تکنیک دماغی بیماری پارکنسنز کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

About admin

Check Also

شادی کرنے والی لڑکیوں کے لئے صحت مند رہنے کے نسخے

آپ کو شادی سے پہلے صحتمند رہنا بہت ضروری ہے۔ ایک لڑکی کو چاہیئے کہ …